ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال نے پھر سادھا الیکشن کمیشن پرنشانہ ،بدعنوانی کے فروغ کاالزام

کجریوال نے پھر سادھا الیکشن کمیشن پرنشانہ ،بدعنوانی کے فروغ کاالزام

Wed, 25 Jan 2017 00:49:21    S.O. News Service

نئی دہلی، 24 جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کا الیکشن کمیشن پرحملہ جاری ہے۔اس بارانہوں نے الیکشن کمیشن پر بدعنوانی کو فروغ دینے کاالزام لگایاہے۔غور طلب ہے کہ اپنے بیان کو لے کر کیجریوال الیکشن کمیشن کے نشانے پرہیں۔کجریوال نے پنجاب میں لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اگر مخالف پارٹی کے لوگ پیسے دیں تولے لیں لیکن ووٹ عام آدمی پارٹی کو ہی دیں۔الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ ایسا بیان نہیں دینے کا حکم دیاہے۔اسی کو لے کر کیجریوال الیکشن کمیشن پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس حکم پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں بیان دوہرانے کی اجازت دینے کی مانگ کی تھی کیونکہ اپنے بیان سے وہ انتخابات میں رشوت خوری بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کیجریوال نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ میں اس بیان سے انتخابات میں رشوت خوری بند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔مجھے الیکشن کمیشن کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیناچاہئے۔دیکھئے دوسالوں میں پارٹیاں پیسہ تقسیم کرنانہ بند کر دیں تو۔آپ نئے حملے میں کیجریوال نے الزام لگایا کہ ان کے بیان پر روک لگاکرکمیشن بدعنوانی کو فروغ دے رہاہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کیاکہ الیکشن کمیشن اسے روکنے میں ناکام رہا۔الیکشن کمیشن مجھے یہ کہنے سے روک رہاہے۔پیسے ان سے جمع کرواور ووٹ ہمیں دے دو الیکشن کمیشن کا پیغام ہے ”ووٹ انہیں دیجئے جو آپ کونوٹ دے“کیجریوال آپ لیڈر اشوتوش کی ٹویٹس پر رائے دے رہے تھے۔آشوتوش نے الزام لگایا کہ گواکے بروجا اسمبلی حلقہ میں ووٹروں کو مبینہ طور پرپیسے بانٹے جا رہے ہیں۔کیجریوال نے آپ کے ایک کارکن کے ٹویٹس کوبھی دوبارہ ٹویٹ کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگرہم صحیح ہیں توکیوں جھکیں؟۔ جب عدالت نے اروند کیجریوال کے بیان کو صحیح ٹھہرایا ہے تو پھر الیکشن کمیشن اس کے خلاف کیوں ہے۔ ایک پروگرام کے دوران  جب الیکشن کمشنر سے پوچھاگیاتوانہوں نے کیجریوال کے تازہ ترین بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیااورکہاکہ متعلقہ شخص کو بھی بیان کے بارے میں سوچناچاہئے۔ہر کسی کو قوانین پرعمل کرناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں کچھ لوگ ہوں گے جو بولیں گے۔آپ ہرکسی کو نہیں روک سکتے۔سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر الزام لگانا دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کے خلاف جائے گا۔انہوں نے کیجریوال کے اس بیان کولاپرواہی بھرا بتایا جس میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن گزشتہ70 سالوں میں کرپشن روکنے کے قابل نہیں ہوسکاہے۔


Share: